QR CodeQR Code

امریکی معیشت ایک بار پھر ڈانواں ڈول، یورو کے مقابلے میں ڈالر لڑکھڑانے لگا

20 Aug 2011 23:10

اسلام ٹائمز:مبصرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں میں یہ خوف ہے کہ دنیا میں کساد بازاری کی ایک اور لہر آنے والی ہے۔


نیویارک:اسلام ٹائمز۔ امریکی معیشت ایک بار پھر ڈانواں ڈول ہو گئی ہے، جہاں ایک طرف ڈالر، یورو کے مقابلے میں لڑکھڑا رہا ہے، وہیں اسٹاک مارکیٹیں بھی مندی کا شکار ہیں۔ امریکی اسٹاک مارکیٹس پچھلے ایک ماہ سے مسلسل مندی کا شکار ہیں، ڈاوٴ کا انڈیکس مزید ڈیڑھ فیصد کم ہو گیا، اسی طرح ایس اینڈ پی بھی ڈیڑھ فیصد جبکہ نیسڈیک بھی ایک اعشاریہ چھ دو فیصد کم رہا، ڈالر کے نرخ بھی یورو اور ین کے مقابلے میں مزید کم ہو گئے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں میں یہ خوف ہے کہ دنیا میں کساد بازاری کی ایک اور لہر آنے والی ہے۔


خبر کا کوڈ: 93355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/93355/امریکی-معیشت-ایک-بار-پھر-ڈانواں-ڈول-یورو-کے-مقابلے-میں-ڈالر-لڑکھڑانے-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org