0
Thursday 20 May 2021 12:59

یمن، القاعدہ کے 2 اہم کمانڈر ہلاک

یمن، القاعدہ کے 2 اہم کمانڈر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ یمن میں عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے 2 اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمنی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق القاعدہ کے دونوں کمانڈر گذشتہ روز ملک کے جنوبی علاقوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیاٹوڈے نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ ان دہشتگرد سرغنوں میں القاعدہ کا انٹیلیجنس و سکیورٹی چیف ناصر سعید الکرع الکازمی بھی شامل ہے جبکہ اس کے ساتھ ہلاک ہونے والا دوسرا اہم دہشتگرد صالح احمد الکرع الکازمی ہے جس کے پاس صوبوں ابین و شبوہ کی کمان تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں خطرناک دہشتگرد ایک ٹریفک حادثے میں مارے گئے ہیں جبکہ حجاز سے تعلق رکھنے والے القاعدہ دہشتگردوں کی کمان بھی صالح احمد الکرع الکازمی کے ہاتھ ہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 933554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش