QR CodeQR Code

متعدد غیر قانونی یہودی بستیوں سمیت اسرائیل کی 2 ایئربیسز ایک مرتبہ پھر فلسطینی راکٹوں کے نشانے پر

20 May 2021 13:40

فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی راکٹوں کا اصلی ہدف صیہونی ایئربیس حتسریم تھی جسے انتہائی کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس رپورٹ کے کچھ ہی لمحوں بعد حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کیجانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ اسنے حتسریم کیساتھ ساتھ غاصب صیہونی دشمن کی تل نوف نامی ایئربیس کو بھی اپنے دسیوں راکٹوں کیساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی راکٹ حملوں کے باعث آج علی الصبح ہی غزہ کی پٹی کے قریب واقع متعدد (غير قانونی) یہودی بستیوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے جس کے باعث (غاصب) صیہونی آباد کاروں کو فی الفور زیرزمین پناگاہوں میں جا گھسنا پڑا۔ صیہونی رپورٹ کے مطابق فلسطینی راکٹوں کا نشانہ بننے والی غیر قانونی یہودی بستیوں میں کیسوفیم، ریعیم، ناحل عوز، نقب، بئر السبع اور اوفاکیم شامل ہیں۔ صیہونی میڈیا نے بتایا کہ آج سے (غير قانونی) یہودی بستیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی محاذ کے راکٹ حملوں کی نئی لہر کا آغاز ہوا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا نے اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی راکٹوں کا اصلی ہدف صیہونی ایئربیس حتسریم تھی جسے انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا لیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے کچھ ہی لمحوں بعد حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ اس نے حتسریم کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی دشمن کی تل نوف نامی ایئربیس کو بھی اپنے دسیوں راکٹوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 933561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933561/متعدد-غیر-قانونی-یہودی-بستیوں-سمیت-اسرائیل-کی-2-ایئربیسز-ایک-مرتبہ-پھر-فلسطینی-راکٹوں-کے-نشانے-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org