0
Thursday 20 May 2021 21:44

سندھ حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی مخالفت کردی

سندھ حکومت نے این سی او سی کے فیصلوں کی مخالفت کردی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے این سی اوسی کے فیصلوں کی مخالفت کردی اور کہا صوبوں کی مخالفت کےباوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کورونا ٹاسک فورس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی این سی او سی کے گزشتہ ہونیوالے فیصلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے صوبوں کی مخالفت کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا۔ ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ سندھ میں 4 دن کے اندر کورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن میں نرمی ممکن نہیں، باقی صوبوں نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی حمایت نہیں کی تھی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ صوبوں کے نمائندوں نے کہا جلدی نرمی نہ کریں، حمایت نہیں کی پھر بھی اسد عمر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کئے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے این سی او سی اجلاس میں وڈیولنک پر اپنے بیان میں کہا عید کے بعد لوگوں کی واپسی کے سفر سے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، پچھلے سال عید کے بعد کورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ریل گاڑیوں میں 70 فیصد مسافروں کی اجازت کے فیصلے پر غور کی تجویز دی، 7 سے 10 دن کے لئے ریلوے آپریشن کم رکھنے کی بھی تجویز پیش کی۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر 25 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ پتہ لگائے گی کہ وائرس کا ویرینٹ کیا ہے، بین الاقوامی سفر کرنیوالے مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 933601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش