QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کا یوم یکجہتی مظلومین فلسطین کا اعلان، عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل

20 May 2021 21:51

احتجاج میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین و کارکنان، سیاسی و سماجی رہنما، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے اعلان پر 21 مئی بروز جمعہ ملک بھر میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منایا جائے گا، جس کے تحت بعد از نماز جمعہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین و کارکنان، سیاسی و سماجی رہنما، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں گی۔

سندھ بھر بالخصوص کراچی میں مرکزی جامع مساجد بشمول خوجہ اثناء عشری جامع مسجد کھارادر، جامع مسجد دربار حسینی ملیر، جامع مسجد حیدری اونگی ٹاؤن، بعد نماز جمعہ جامع مسجد جعفریہ سے ملیر پریس کلب تک ریلی و دیگر جامع مساجد کے باہر احتجاج کیا جائے گا جبکہ بعد نماز مغربین 8 بجے مسجد و امام بارگاہ وحدت مسلمین گلستان جوہر سے شہید صفدر چوک مغل ہزارہ گوٹھ تک اور امام بارگاہ ولی عصر عوامی کالونی کورنگی سے 48-B تک ریلی نکالی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 933603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933603/ایم-ڈبلیو-کا-یوم-یکجہتی-مظلومین-فلسطین-اعلان-عوام-سے-احتجاج-میں-شرکت-کی-اپیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org