0
Thursday 20 May 2021 22:18

حکومت ہر معاملے پر کشکول لئے پھرتی ہے، کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، پشاور ہائیکورٹ

حکومت ہر معاملے پر کشکول لئے پھرتی ہے، کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، پشاور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت ہر معاملے پر کشکول ہاتھ میں اٹھائے لئے پھرتی ہے، اس طرح تو مسائل حل نہیں ہونگے۔ چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی وی کے ملازم کی سروس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہماری حکومت کو ساری چیزوں کے لئے باہر کے ممالک سے بھیک اور مدد لینی ہے تو پھر یہ حکومت کس طرح چلا رہے ہیں، ہر ادارے کےلئے باہر سے ماہرین طلب کئے جائیں گے تو کیا ہمارے ملک میں ایسا کوئی نہیں جس میں اداروں کو ٹھیک کرنے کی اہلیت ہو؟، حکومت ہر معاملے پر کشکول ہاتھ میں اٹھائے لئے پھرتی ہے اس طرح تو مسائل حل نہیں ہونگے، حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز میں باہر سے امداد طلب کی جاتی ہے، اس میں خدشہ پیدا ہوگا کہ ملک کی سلامتی پر سمجھوتا کیا جا رہا ہے کیونکہ اگر باہر سے کوئی آکر آپ کے لئے ادارے ٹھیک کرتا ہے تو انکے مفادات کو بھی تو تحفظ ملے گا، کیا حکومت کو خبر نہیں کہ سرکاری ٹی وی خوشامد نامہ بن گیا ہے۔ پی ٹی وی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے سروس سے متعلق تمام امور یہاں سے فائنل کرکے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں چونکہ اب وہاں پر پی ٹی وی کی ری اسٹرکچرنگ ہو رہی ہے اور بورڈ آف گورنر بھی تحلیل کر دیا گیا ہے اسلئے یہ تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ عدالت نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کو کل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 933606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش