QR CodeQR Code

غاصب صیہونی فوجیوں سے بھری بس فلسطینی گائیڈڈ میزائل کا شکار، متعدد صیہونی ہلاک و زخمی

20 May 2021 23:07

فلسطینی مزاحمتی فورس القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں واقع صیہونی فوج کے "زیکیم" نامی اڈے کے قریب غاصب صیہونی فوجیوں سے بھری ایک بس کو اپنے گائیڈڈ میزائل کیساتھ نشانہ بنایا ہے جسکے باعث دسیوں غاصب صیہونی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی فورس القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں واقع صیہونی فوج کے "زیکیم" نامی اڈے کے قریب غاصب صیہونی فوجیوں سے بھری ایک بس کو اپنے گائیڈڈ میزائل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس کے باعث دسیوں غاصب صیہونی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی الاعلام الحربی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورس کی جانب سے صیہونی فوجیوں کی حامل بس کو نشانہ بنانے کے بعد جائے وقوعہ کے گردونواح پر دسیوں مارٹر گولے بھی برسائے گئے ہیں۔ دوسری جانب غاصب صیہونی رژیم سے منسلک میڈیا نے بھی اس حملے کا اعتراف کرتے ہوئے صرف 1 فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔



خبر کا کوڈ: 933621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933621/غاصب-صیہونی-فوجیوں-سے-بھری-بس-فلسطینی-گائیڈڈ-میزائل-کا-شکار-متعدد-ہلاک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org