0
Thursday 20 May 2021 23:29

جماعت اسلامی سندھ کا اسرائیل کیخلاف جمعہ 21 مئی کو صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی سندھ کا اسرائیل کیخلاف جمعہ 21 مئی کو صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر غزہ، مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین بھر میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ 21 مئی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا کے مطابق لبیک القدس مارچ و ریلیوں سے جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی و ضلعی رہنماﺅں کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی رہنماء اور حقوق انسانی کی تنظیموں کے نمائندے خطاب کریں گے، جبکہ علمائے کرام اپنے جمعہ کے خطبے میں اسرائیلی دہشتگردی اور عوام کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے جمعہ 21 مئی کو اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والی ریلیوں میں عوام سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین صرف عربوں کا نہیں بلکہ پوری امت اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اب تک تازہ بمباری میں سینکڑوں لوگوں کو شہید کیا گیا ہے، جس میں معصوم بچے، مرد و خواتین شامل ہیں، اس ظلم کیخلاف صدائے احتجاج بلند اور عالمی ضمیر کو جگانا ہر صاحب ایمان اور انسانیت کا درد رکھنے والوں پر لازم ہے۔
خبر کا کوڈ : 933626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش