0
Friday 21 May 2021 00:17

پاراچنار، یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مزارات مقدسہ کی تعمیرنو کا مطالبہ

پاراچنار، یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مزارات مقدسہ کی تعمیرنو کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کرم کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی اور مزارات مقدسہ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔ ضلع کرم کے علماء اور قبائلی عمائدین نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر جنت البقیع کے انہدام کی مذمت کی ہے اور اہل بیت اطہارؑ، صحابہ کرام اور امہات المومنین کے مزارات کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کرم کے رہنماؤں صدر شبیر حسین طوری، صوبائی نائب صدر ماسٹر یوسف حسین، ابرار حسین، نقاب حسین، ملک اقبال حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا عبدالعزیز کے دور میں آٹھ شوال کو جنت البقیع میں مزارات مقدسہ مسمار کئے گئے، جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیٹی حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا اور صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کے مزارات شامل ہیں، رہنماؤں نے جنت البقیع میں مزارات کی مسماری کی مذمت کی اور فوری دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 933636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش