QR CodeQR Code

حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی ہوگئی

21 May 2021 09:24

حماس نے جنگ بندی کے بعد جیت کا اعلان کیا ہے جبکہ غزہ میں ہزاروں افراد نے جیت کا جشن بھی منایا۔


اسلام ٹائمز۔ 11 دن کے حملوں اور خون ریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوگئی۔ پاکستانی وقت کے مطابق جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہوگیا ہے اور اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ مصری وفود جنگ بندی پر عملدرآمد کی نگرانی کریں گے اور مصر کے دو وفود کو تل ابیب اور فلسطینی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے امریکا کی طرف سے شدید دباؤ کے بعد جنگ بندی کا فیصلہ کیا جبکہ اسرئیل کی سکیورٹی کابینہ نے غیر مشروط جنگ بندی کی منظوری دی تھی۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ 11 روز کے دوران اسے غزہ میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ ادھر حماس نے جنگ بندی کے بعد جیت کا اعلان کیا ہے جبکہ غزہ میں ہزاروں افراد نے جیت کا جشن بھی منایا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 240 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 1900 افراد زخمی ہیں اور 10 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 933654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933654/حماس-اور-اسرائیل-میں-جنگ-بندی-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org