QR CodeQR Code

جہانگیر ترین گروپ کا وفد آج وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا

21 May 2021 11:02

ذرائع کے مطابق ترین گروپ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا  اور وزیراعلیٰ ترین گروپ کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گےجب کہ ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات 12 بجے ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا نامزد گروپ آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرے گا۔ جہانگیر ترین کے گروپ نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے لیے 6 ارکان پر مشتمل دوسرا وفد تشکیل دیا ہے جس میں سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال اور دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا  اور وزیراعلیٰ ترین گروپ کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گےجب کہ ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقات 12 بجے ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق لائحہ عمل بھی تیار کر لیا ہے، ترین گروپ کے ارکان صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کے اسمبلی آفس میں جمع ہوں گے جو اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترین گروپ اسپیکر سے اپنے لیڈر سعید اکبر نوانی کو ہاؤس میں خطاب کے لیے وقت دینے کی درخواست کرے گا جب کہ ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر سعید نوانی اسمبلی فلور پر اپنے تحفظات بیان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 933679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933679/جہانگیر-ترین-گروپ-کا-وفد-ا-ج-وزیراعلی-پنجاب-سے-ملاقات-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org