0
Friday 21 May 2021 16:31

پاکستان کے 22 کروڑ عوام فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہیں، چودھری محمد سرور

پاکستان کے 22 کروڑ عوام فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہیں، چودھری محمد سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے بائیس کروڑٖ عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، فلسطین کی آزادی بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل دہشتگردی کر رہا ہے، سکولوں، مساجد اور یونیورسٹیوں پر بمباری کر رہا ہے، فلسطینی بچوں کو ذبح کر رہا ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا کو بیداری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی بیت المقدس کی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، بیت المقدس کی آزادی کیلئے پوری اُمت کا فرض بنتا ہے کہ وہ فلسطینی بھائیوں کی جدو جہد میں ان کا ساتھ دیں۔ 
خبر کا کوڈ : 933727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش