0
Friday 21 May 2021 16:39
"سیف القدس" مزاحمتی آپریشن میں فلسطینی فتح پر مبارکباد

بحر تا نہر تک کا "آزادی منصوبہ" عنقریب ہی عملی جامہ پہن لیگا، حزب اللہ

بحر تا نہر تک کا "آزادی منصوبہ" عنقریب ہی عملی جامہ پہن لیگا، حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی فورس حزب اللہ نے غاصب صیہونی دشمن کے خلاف "سیف القدس" مزاحمتی آپریشن کی کامیابی پر فلسطین کی قوم و مزاحمتی محاذ کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ عرب ای مجلے المنار پر نشر ہونے والے بیان کے مطابق حزب اللہ لبنان نے فلسطینی مجاہدین، شہداء، زخمیوں اور ان کے خاندانوں پر سلام بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیف القدس مزاحمتی آپریشن میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی کامیابی پر فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمتی کمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو سب سے بڑھ کر اسکی حقدار ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزاحمتی محاذ نے اس مرحلے تک کہ جو کامیابی کا مرحلہ تھا، دشمن کے ماقبل "طاقت کے توازن" کو، جسے وہ آگ اور قتل عام کے ذریعے برقرار رکھنا چاہتا تھا، مٹی میں ملا کر رکھ دیا ہے کیونکہ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے اسلحے کے میدان میں نیا توازن برقرار کر کے آئندہ کی عظیم فتح کی بنیاد ڈال دی ہے درحالیکہ اس وقت فلسطینی مزاحمتی محاذ نے فلسطینی امنگوں میں ایک مرتبہ پھر نئی روح پھونک دی ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کا یہ عمل پوری دنیا کے مستضعفین کے لئے امید کی کرن ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ آج کی یہ کامیابی، خطے میں پیش آنے والی مستقبل کی جنگوں میں تزویراتی، سیاسی و ثقافتی حوالے سے اہم کردار ادا کرے گی جبکہ فلسطینی قوم، اس کی زندہ طاقت، مزاحمتی محاذ سے متعلق تمام ممالک اور ان کی عوام کے ساتھ ساتھ فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے پوری دنیا کے سیاسی حلقوں نے بارہا تاکید کی ہے کہ سرطانی ناسور اسرائیل مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم اور اس کی زندہ طاقت اور اسی طرح مزاحمتی محاذ سے متعلق تمام ممالک نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی میں اس قدر خلاء اور کمزوریاں موجود ہیں کہ "بحر تا نہر تک" کا خطے کی مکمل آزادی کا منصوبہ مستقبل قریب میں ہی عملی جامہ پہن لے گا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس لڑائی کے نتیجے میں مبینہ "امن و امان" کی سوچ کے ساتھ ساتھ سیاسی راہ حل، خیانت پر مبنی صدی کی ڈیل، اسرائیل کے ساتھ سازباز اور (اسرائیل کے ساتھ) مشکوک تعلقات بھی مٹی میں مل گئے ہیں جبکہ اس لڑائی نے یہ بھی ثابت کر دکھایا ہے کہ کامیابی کے رستے پر مزاحمت، آزادی اور قومی وقار ہی کو دشمن کے مقابلے میں بالادستی حاصل ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم نہ صرف اس تاریخی و عظیم کامیابی پر جو درحقیقت تمام مزاحمتکاروں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے تمام شریف و آزاد انسانوں کی فتح ہے، افتخار کرتے ہیں بلکہ آپ کے رہنماؤں کی سرخروی، مجاہدین کی سربلندی، شہداء کی عظمت، خاندانوں کے صبر و تحمل، زخمیوں کے مضبوط ارادے اور مظلوم مرد و خواتین کے عظیم حوصلے پر بھی ناز کرتے ہیں۔ حزب اللہ نے لکھا کہ اے فلسطین کی سربلند قوم و عظیم مزاحمتی محاذ! تم نے آج کی سحر؛ امت مسلمہ اور اس کے مقدس مقامات کے لئے ایک ایسی نئی صبح کا آغاز کر دیا ہے کہ جس کے بعد اب اللہ کے اذن سے تمام فلسطینی سرزمینوں کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 933728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش