QR CodeQR Code

غزہ پر 11 دن کی صیہونی بمباری، 243 فلسطینی شہید، 1910 زخمی

21 May 2021 18:15

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر گذشتہ 11 دنوں کی صیہونی بمباری میں تاحال 243 فلسطینی شہید جبکہ 1910 زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر جنگبندی کے اعلان کے بعد فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کی بمباری میں تاحال 243 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن ميں 66 بچے، 39 خواتین اور 17 عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر وسیع صیہونی بمباری کے باعث اب تک 1 ہزار 910 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 933737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933737/غزہ-پر-11-دن-کی-صیہونی-بمباری-243-فلسطینی-شہید-1910-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org