0
Friday 21 May 2021 19:15

جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور القدس مارچ و ریلیاں نکالی گئیں

جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور القدس مارچ و ریلیاں نکالی گئیں
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر غزہ، مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین بھر میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ 21 مئی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، لبیک القدس مارچ و ریلیوں سے جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی وضلعی رہنماؤں کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی رہنماء اور حقوق انسانی کی تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے، جن پر ”اسرائیل کی بربادی تک جنگ رہے گی، بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی، اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے“ کے نعرے درج تھے، جبکہ مظاہرین فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔ مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے حیدرآباد، محمد حسین محنتی نے کراچی، کاشف شیخ نے شہداد کوٹ، نائب امراء پروفیسر نظام الدین میمن نے شکارپور، ممتاز حسین سہتو نے لاڑکانہ، نائب قیم عبدالوحید قریشی نے ٹنڈوالہیار، عبدالقدوس احمدانی نے بدین، عبدالحفیظ بجارانی نے جیکب آباد، حافظ لعل محمد نے ٹنڈو محمد خان میں لبیک القدس مارچ و ریلیوں کی قیادت کی۔

کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ آج کشمیر سے لیکر فلسطین تک مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور دہشتگرد اور انتہاپسند بھی کا الزام بھی مسلمانوں پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی کردار پر اقوام متحدہ سمیت مغرب کے دہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے، ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ان حالات میں امت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کراچی تا کشمور منعقدہ القدس ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین صرف عربوں کا نہیں بلکہ پوری امت اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے، ناجائز صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل اور ان کیلئے زمین تنگ کر دی ہے، مسلمانوں کو دوران عبادت ظلم و تشدد کا بازار گرم کرکے انسانیت کی تمام حدیں پھلانگ دی ہیں، سینکڑوں لوگوں کو جس میں معصوم بچے، مرد و خواتین شامل ہیں، اس ظلم کیخلاف صدائے احتجاج بلند اور عالمی ضمیر کو جگانا ہر صاحب ایمان اور انسانیت کا درد رکھنے والوں کیلئے لازم ہے۔
خبر کا کوڈ : 933753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش