0
Friday 21 May 2021 22:47

بی جے پی جھوٹی تعریف کا کوئی موقع نہیں گنواتی ہے، اکھلیش یادو

بی جے پی جھوٹی تعریف کا کوئی موقع نہیں گنواتی ہے، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کورونا وباء اور بلیک فنگس کے دہشت کے درمیان بھی بی جے پی حکومت سچ کو پوری طرح نکارنے، عوام میں خوف پیدا کرنے اور جھوٹی تعریف کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے سات سال میں بہت کام ہونے کا خوش کن میڈل بھی خود اپنے نام کر لیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کی مجبوری ہاں میں ہاں ملانے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے گاؤں تک پوری ریاست میں طبی سہولت کا برا حال کرنے کے بعد بھی بی جے پی کے درمیان مبارک بادی کا تبادلہ چلتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسا کیا جا رہا ہے تاکہ عوام گمراہی میں مبتلا رہیں اور بغیر علاج ہونے والی اموات پر پردہ پڑ سکے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی مانیں تو اعداد و زبانی دعؤوں کے ساتھ ریاست میں کورونا انفکشن، بلیک فنگس اور ٹیکہ کاری پر کنٹرول ہو چکا ہے جبکہ شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں میں بھی طبی خدمات پر بدانتظامی کا مہر لگا ہوا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 933769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش