QR CodeQR Code

فلسطینی قوم کی اپنے ملک واپسی تک مزاحمت و جہاد جاری رہیگا، جہاد اسلامی

21 May 2021 20:41

المیادین کیمطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی دشمن کیخلاف یہ مزاحمت و جہاد آخری کامیابی اور فلسطینی قوم کی اپنے ملک کو واپسی تک جاری رہیگا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کے باوجود اس کی جانب سے جہاد جاری رہے گا۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق زیاد النخالہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزاحمت و جہاد آخری کامیابی اور فلسطینی قوم کی اپنے ملک کو واپسی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمتی محاذ ہر قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کو تیار ہے۔ سربراہ جہاد اسلامی نے کہا کہ ہم نے اپنے اتحاد کے ذریعے دشمن کے مقابلے میں خوف کا توازن برقرار کر دیا ہے اور اسی کے ذریعے اب ہم عسکری طاقت کا توازن بھی بدل سکتے ہیں۔ زیاد النخالہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کا آپسی اتحاد ہی غاصب صیہونی دشمن کے مقابلے میں حاصل ہونے والی آج کی فتح کا اصلی محرک ہے۔


خبر کا کوڈ: 933778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933778/فلسطینی-قوم-کی-اپنے-ملک-واپسی-تک-مزاحمت-جہاد-جاری-رہیگا-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org