0
Friday 21 May 2021 20:41

فلسطینی قوم کی اپنے ملک واپسی تک مزاحمت و جہاد جاری رہیگا، جہاد اسلامی

فلسطینی قوم کی اپنے ملک واپسی تک مزاحمت و جہاد جاری رہیگا، جہاد اسلامی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کے باوجود اس کی جانب سے جہاد جاری رہے گا۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق زیاد النخالہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزاحمت و جہاد آخری کامیابی اور فلسطینی قوم کی اپنے ملک کو واپسی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمتی محاذ ہر قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کو تیار ہے۔ سربراہ جہاد اسلامی نے کہا کہ ہم نے اپنے اتحاد کے ذریعے دشمن کے مقابلے میں خوف کا توازن برقرار کر دیا ہے اور اسی کے ذریعے اب ہم عسکری طاقت کا توازن بھی بدل سکتے ہیں۔ زیاد النخالہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کا آپسی اتحاد ہی غاصب صیہونی دشمن کے مقابلے میں حاصل ہونے والی آج کی فتح کا اصلی محرک ہے۔
خبر کا کوڈ : 933778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش