0
Friday 21 May 2021 20:50

حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020ء کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے ہونے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال کی پہلی، دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021ء سے کیا جائے گا۔ وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہاکہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں ختم ہورہا ہے، نئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے نفاذ سے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بجلی کو ہدایت کی ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کی جائے تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے اور نئے سہہ ماہی ٹیرف کے اطلاق کے بعد اکتوبر میں صرف 8 پیسے کا اضافہ ہو۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وزارت توانائی نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر نظرثانی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 933780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش