QR CodeQR Code

سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی ناکامیوں کا ملبہ ریاست پر ڈال رہا ہے، مولا بخش چانڈیو

21 May 2021 21:49

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ پارلیمان سے عدلیہ تک عمران خان نے ہر ادارے کو ناکام قرار دیا، پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اس کٹھ پتلی راج کو جانا ہوگا، عوام ان کا خود احتساب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی ناکامیوں کا ملبہ ریاست پر ڈال رہا ہے۔ ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کٹھ پتلی کی نظر میں قومی احتساب بیورو (نیب) بھی خراب ہے، جو کل تک اس کی آنکھ کا تارا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان سے عدلیہ تک عمران خان نے ہر ادارے کو ناکام قرار دیا اور اپنی ناکام خارجہ پالیسیوں کا ملبہ وزارت خارجہ پر ڈالا۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اس کٹھ پتلی راج کو جانا ہوگا، عوام ان کا خود احتساب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 933788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933788/سلیکٹڈ-وزیراعظم-اپنی-ناکامیوں-کا-ملبہ-ریاست-پر-ڈال-رہا-ہے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org