QR CodeQR Code

فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور مسجد اقصیٰ پر حملے کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش

21 May 2021 22:27

اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ایسا وقت کسی مسلمان قوم پر آئے تو حکم ہے جہاد کیلئے نکلو، جہاد کیلئے جا نہ سکیں لیکن یکجہتی کا اظہار تو کریں، صرف قرارداد تک محدود رہے تو فلسطینیوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسرائیلی مظالم، مسجد اقصیٰ پر حملے کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کردی گئی۔ ایم کیوایم پاکستان کی طرف سے منگلا شرما نے قرارداد پڑھی۔ ‏ سندھ اسمبلی میں قرارداد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے پیش کی گئی انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے مذکورہ قرارداد پیش کررہا ہوں، سندھ اسمبلی میں ‏قرارداد کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے رابعہ اظفر نظامی نے ایوان میں قرارداد پڑھی ‏جبکہ سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی نے بھی قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اسرائیل کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، ایوان بہادر فلسطینیوں کی جرات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، وفاقی حکومت ‏پاکستانیوں کےجذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے یو این سے رجوع کرے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے منگلا شرما نے قرارداد پڑھی، پی ٹی آئی کی طرف رابعہ اظفر نظامی نے ایوان میں قرارداد پڑھی اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی شہادت پر ‏ایوان دکھ کا اظہار کیا گیا۔ نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ایسا وقت کسی مسلمان قوم پر آئے تو حکم ہے جہاد کیلئے نکلو، جہاد کیلئے جا نہ سکیں لیکن یکجہتی کا اظہار تو کریں۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آج کی قرارداد کی جتنی اہمیت ہے اس کو ہمیں سمجھنا ہوگا، اسمبلی سے ایسی قرارداد پاس ہوں تو ایمان کی تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ نصرت سحر عباسی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے وہاں دکھایا جارہا ہے کہ فلسطین میں کس قدر ظلم و ستم ہورہا ہے، مسجد اقصٰی کی اہمیت مسلمان کے علاوہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا قبلہ اول تھا ہم کیسے یہ بھول سکتے ہیں، صرف قرارداد تک محدود رہے تو فلسطینیوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 933793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933793/فلسطین-میں-اسرائیلی-مظالم-اور-مسجد-اقصی-پر-حملے-کیخلاف-سندھ-اسمبلی-قرارداد-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org