0
Saturday 22 May 2021 01:57

 امت مسلمہ خاموشی کا روزہ توڑے اور حسینیت کے علم کو بلند کرتے ہوئے آگے بڑھے، جمشید دستی 

 امت مسلمہ خاموشی کا روزہ توڑے اور حسینیت کے علم کو بلند کرتے ہوئے آگے بڑھے، جمشید دستی 
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے واضح اور دوٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ ریاست مدینہ کے طور پر استوار کرنے کی دعویدار حکومت قبلہ اول اور فلسطینی بھائیوں کی آزادی کے لئے جہاد کی اجازت دے تو سب سے پہلے شہادت کے لئے میرا قدم آگے ہوگا، امت مسلمہ خاموشی کا روزہ توڑے اور حسینیت کے علم کو بلند کرتے ہوئے آگے بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی راج پارٹی یوتھ ونگ کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مظفرگڑھ میں اسرائیل مردہ آباد ریلی کے شرکاسے خطاب کے دوران کیا، ریلی میں پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عبدالرشید شیخ، ملک ایاز کھیڑا، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر زیشان نور، صمد دستی، مہر حسن، سیف اللہ سیال، لال شاہ، ہارون چانڈیہ، بریرہ قریشی، صدر انجمن تاجران مشرف علی قریشی، عوامی راج سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل صدر کاشف دستی ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیل، امریکہ، بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ جمشید دستی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کی مصنوعات و مشروبات کے بائیکاٹ کا فوری اعلان کریں، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس کو کسی صورت نہ برداشت کریں گے نہ تسلیم کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 933822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش