QR CodeQR Code

اسرائیل نے 30 فلسطینی مراکز صحت کو تباہ کیا ہے، عالمی ادارہ صحت

22 May 2021 10:31

اپنی ایک رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ (غاصب) صیہونی رژیم نے غزہ کیخلاف اپنی 11 روزہ جارحیت میں 30 فلسطینی مراکز صحت کو تباہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے خلاف (غاصب) صیہونی رژیم کے 11 روزہ حملوں میں شہید و زخمی ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو نفسیاتی طور پر بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی رژیم کی 11 روزہ بمباری کے باعث 8 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی جبکہ صحت کے 30 مراکز بھی تباہ ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی رژیم نے 1 فلسطینی ہسپتال کو عمدی طور پر بمباری کا نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم 243 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 933882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933882/اسرائیل-نے-30-فلسطینی-مراکز-صحت-کو-تباہ-کیا-ہے-عالمی-ادارہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org