0
Saturday 22 May 2021 13:17

ملتان، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذرآتش

ملتان، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذرآتش
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) ملتان ڈویژن زیراہتمام مسجد اقصی پر اسرائیلی حملہ کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان میں کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، ضلعی صدر بلال بٹ، جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز، پارٹی رہنما ملک انور علی نے کی۔ مظاہرے میں ملک آصف رجوانہ، ملک اعجاز رجوانہ، روبینہ خلیل، فہمیدہ چوہان، زہرا مائی، شیخ عمران ارشد، ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ طارق رشید، مخدوم جاوید ہاشمی، بلال بٹ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اگر فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ مخلص ہے تو اسرائیل اور اس کے حواریوں کے خلاف قائدانہ کردار ادا کرے، فوری طور پر پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس بلائے اور اسرائیل کے خلاف حکمت عملی طے کرے ورنہ نیازی اپنی نااہل ٹیم کے ساتھ مستعفی ہونے کا اعلان کریں۔

رہنماوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے مسجد اقصی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اسرائیلی جس طرح عرصہ دراز سے سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کر رہے ہیں، اس کی دنیا کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی، اب  وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ میں آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا کردار بھی کوئی اتنا لائق تحسین نہیں کہ انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے جو امت مسلمہ کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 933903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش