0
Saturday 22 May 2021 17:18

لاہور کے ڈاکٹروں نے فلسطینیوں کو طبی امداد دینے کیلئے پیشکش کر دی

لاہور کے ڈاکٹروں نے فلسطینیوں کو طبی امداد دینے کیلئے پیشکش کر دی
اسلام ٹائمز۔ لاہور جنرل ہسپتال کے سربراہ اور پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ کھڑے ہیں، فلسطینی عوام قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں بطور مسلمان ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیئے۔ لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت اگر اجازت دے تو اسرائیل کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والے زخمی فلسطینی بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے علاج معالجے کیلئے فلسطین جانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ جسد واحد کی مانند ہے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کا درد اپنے سینے میں محسوس کر رہے ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈاکٹر برادری اپنے فلسطینی بھائیوں کی طبی امداد کیلئے ہمہ وقت آمادہ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 933946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش