0
Saturday 22 May 2021 17:30

شہباز شریف نے نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست واپس لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

شہباز شریف نے نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی درخواست واپس لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے اور فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق درخواستیں واپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کو آٹھ ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ پہنچے اور جہاز پر سوار ہوئے لیکن انہیں جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد شہباز شریف نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بعدازاں حکومت کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کر لیا گیا۔ اب نہایت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ شہباز شریف نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سمیت تمام درخواست واپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے درخواست اعظم نذیر تارڑ اور ایڈوکیٹ امجد پرویز نے دائر کی ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی 24 مئی کو شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 933947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش