0
Saturday 22 May 2021 17:41

فلسطینی عوام کی مزاحمت نے جارح قوتوں کو عقب نشیی پر مجبور کر دیا ہے، خطیب زادہ

فلسطینی عوام کی مزاحمت نے جارح قوتوں کو عقب نشیی پر مجبور کر دیا ہے، خطیب زادہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک پیغام میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جارحیت کے خلاف 11 روزہ فلسطینی مزاحمتی آپریشن "سیف القدس" کی شاندار کامیابی پر فلسطینی مزاحمتی محاذ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں انہوں نے فلسطینی عوام کو مخاطب کر کے لکھا کہ آپ کی بھرپور مزاحمت نے جارح قوتوں کو عقب نشینی پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ (فلسطینی سرزمینوں پر) استصواب رائے منعقد ہو کر رہے گا جبکہ اس کے انعقاد تک ہم آپ کی قانونی مزاحمت کی بھرپور حمایت پر فخر کرتے رہیں گے۔ سعید خطیب زاده نے اپنے پیغام کے آخر میں فلسطینی پرچم کی تصویر منسلک کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین ضرور بالضرور آزاد ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 933949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش