0
Saturday 22 May 2021 18:18

بیت المقدس کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سید کفیل بخاری

بیت المقدس کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سید کفیل بخاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے۔ وہ لاہور میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اجلاس میں شرکت کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور پہنچے بعدازاں دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں احرار رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ وہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پوری ذمہ داری کیساتھ اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کو تباہ کرنے کیلیے یہ کافی ہے کہ ان کی معیشت کو تباہ کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں احتجاج نہیں کیا کرتی بلکہ اقدامات کیا کرتی ہیں، وقت کے حکمرانوں کو احتجاج کرنے کی بجائے اقدامات کی طرف قدم بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے اسرائیل نے ظلم و سفاکیت کی انتہا کر دی ہے، عالم اسلام  کو بیان بازی سے آگے بڑھ کر کوئی جوابی کارروائی کرنی چاہیے، کیونکہ قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارحیت کو جنگ کہنا ظلم ہے جنگ تو میدان جنگ میں ہوا کرتی ہے عورتوں اور بچوں پر بمباری کرنا کہاں کی انسانیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی مذمت نہیں مرمت کی ضرورت ہے عالم اسلام کی افواج آگے بڑھیں اور بیت المقدس کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 933952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش