QR CodeQR Code

جی بی کے طلباء کیلئے 65 کروڑ روپے کے سکالرشپ پروگرام کی منظوری

22 May 2021 20:58

گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان کے شعبہ تعلیم میں شامل جی بی کے طلباء و طالبات کیلئے ملک کے نامور تعلیمی اداروں لمز، آئی بی اے، جی آئی کے وغیرہ میں پہلا بڑا سکالرشپ پروگرام منظور ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے 65 کروڑ روپے کے سکالرشپ پروگرام کی منظوری دیدی۔ گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان کے شعبہ تعلیم میں شامل جی بی کے طلباء و طالبات کیلئے ملک کے نامور تعلیمی اداروں لمز، آئی بی اے، جی آئی کے وغیرہ میں پہلا بڑا سکالرشپ پروگرام منظور ہو گیا ہے۔ پروگرام سے جی بی کے قابل طلبا و طالبات ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں اعلیٰ و معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کا کہنا ہے کہ صحت و تعلیم ہماری حکومت کے اولین ترجیحی شعبہ جات ہیں جن پر توجہ دینا مستقبل کیلئے ایک صحت مند و اعلیٰ تعلیم یافتہ نسل تیار کرنے کیلئے انتہائی لازمی ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سکالرشپ کیلئے گزشتہ چار ماہ سے کوششیں کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 933960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933960/جی-بی-کے-طلباء-کیلئے-65-کروڑ-روپے-سکالرشپ-پروگرام-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org