QR CodeQR Code

غزہ پر مسلط جنگ کے خاتمے کیبعد سعودی شاہ کیجانب سے فلسطین کی حمایت کا اعلان

22 May 2021 21:01

نہتے فلسطینی عوام کیخلاف 12 روز جاری رہنے والی غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے خاتمے کیبعد آج سعودی شاہ کیجانب سے فلسطینی صدر محمود عباس کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ برقرار کیا گیا جسمیں سلمان بن عبدالعزيز نے صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔  حجاز پر حاکم سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزيز کی جانب سے غزہ پر مسلط صیہونی جنگ کے خاتمے کے بعد فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہ نے غزه پر 12 روزہ صیہونی جارحیت کے خاتمے کے بعد آج فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے قدس اور غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ اس گفتگو میں سلمان بن عبدالعزيز نے فلسطین کے خلاف آئندہ کسی بھی ممکنہ صیہونی جارحیت کے روکے جانے کی کوششوں پر بھی تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 933963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933963/غزہ-پر-مسلط-جنگ-کے-خاتمے-کیبعد-سعودی-شاہ-کیجانب-سے-فلسطین-کی-حمایت-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org