0
Saturday 22 May 2021 22:59

شرجیل عثمانی کے خلاف بی جے پی نے ایف آئی آر درج کرائی

شرجیل عثمانی کے خلاف بی جے پی نے ایف آئی آر درج کرائی
اسلام ٹائمز۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالبعلم شرجیل عثمانی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کے خلاف دہلی میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ لوگوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ یہ ایف آئی آر بی جے پی کے لیڈر نوین کمار کی شکایت پر دہلی واقع لکشمی نگر تھانہ دہلی میں درج کی گئی ہے۔ نوین کمار نے شرجیل عثمانی پر ٹوئٹ کے ذریعہ مذہبی جذبات مشتعل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ دراصل شرجیل عثمانی نے حال ہی میں کچھ ٹوئٹ کئے تھے جن کو لے کر تنازعہ بھی ہوا تھا۔ الزام لگایا گیا کہ شرجیل عثمانی نے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے مقصد سے ہی یہ ٹوئٹ کیے ہیں۔ اس کے بعد بی جے پی کے لیڈر نے لکشمی نگر تھانہ میں شکایت کی۔ پولس نے آئی پی سی کی دفعہ 505 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل عثمانی کا تعلق ریاست اترپردیش کے اعظم گڑھ سے ہے اور ان کے والد طارق عثمانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ شرجیل عثمانی اے ایم یو میں بی اے کی تعلیم حاصل کر رہے تھے، لیکن 2018 میں انہوں نے پڑھائی چھوڑ دی۔ اس کے باوجود وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء سے لگاتار رابطے میں رہے۔ شرجیل عثمانی گزشتہ کچھ سالوں سے کافی تنازعہ کا شکار رہے ہیں۔ اے ایم یو میں جب سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تو شرجیل عثمانی اس مظاہرے کا اہم چہرہ بنے۔ اس تعلق سے ان کے خلاف کئی شکایتیں بھی تھانوں میں درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 933968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش