0
Saturday 22 May 2021 22:15

یہودیوں کی معیشت کو نقصان پہنچانا بہت ضروری ہے، جماعت اسلامی خواتین

یہودیوں کی معیشت کو نقصان پہنچانا بہت ضروری ہے، جماعت اسلامی خواتین
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطیہ نثار کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینی کی حمایت اور مدد ہمادی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، یہودیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا، ان کی معیشت کو نقصان پہنچانا بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ زیریں سندھ کی ناظمات اضلاع کی عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عطیہ نثار نے زور دیا کہ لوگوں کی ذہن سازی کریں اور بھرپور طور پر فلسطینیوں کی امداد کیجیے۔ اس موقع پر ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے، نہتے فلسطینی شہداء کا خون مسلم دنیا کے حکمرانوں اور جرنیلوں پر قرض ہے، مسلم حکمرانوں کو بیانات اور ٹوئٹ سے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی سوچ بدلنی ہے، رائے عامہ ہموار کرنی ہے اور زیادہ سے زیادہ فنڈز اکھٹا کرکے اپنے فلسطینی بھائییوں کی مدد کرنی ہے۔ رخشندہ منیب نے کہا کہ اتوار 23 مئی کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں شاہراہ فیصل پر ہونے والا فلسطین مارچ اہل غزہ کیلئے حوصلے کا باعث ثابت ہوگا، خواتین اسلام اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 933974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش