QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشتگردی، ایک سپاہی شہید

22 May 2021 23:53

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی 32 سالہ عمر دراز شہید ہوگئے، جن کا آبائی تعلق جھنگ سے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی 32 سالہ عمر دراز شہید ہوگئے، جن کا آبائی تعلق جھنگ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی کارروائی پر موثر جوابی کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر نے سرحد پار دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان متعدد بار پاک افغان موثر مینجمنٹ کا معاملہ اٹھا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرحد پار سے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 933983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933983/شمالی-وزیرستان-میں-افغان-سرحد-سے-دہشتگردی-ایک-سپاہی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org