0
Sunday 23 May 2021 00:18

افغان فوج اور طالبان کے درمیان خونی جھڑپ میں 28 ہلاکتیں

افغان فوج اور طالبان کے درمیان خونی جھڑپ میں 28 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے بغلان میں خونی جھڑپ میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور 20 طالبان جنگجو مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 8 اہلکار اور 20 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جھڑپ میں طالبان کے خود ساختہ ضلعی گورنر امراللہ مارے گئے جب کہ 10 سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے سے طالبان کا قبضہ واگزار کرانے کے دوران 8 فوجی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

واضح رہے کہ عید الفطر پر تین روزہ سیز فائر کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب افغانستان سے امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی تکمیل 11 ستمبر تک ہوجائے گی تاہم ملک میں جاری خلفشار کے خاتمے کے لیے بین الافغان مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 933991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش