QR CodeQR Code

لاہور، سول سوسائٹی کی اسرائیل مخالف ریلی، فلسطینی طلبہ کی شرکت

23 May 2021 01:54

سماجی کارکن عمار علی جان نے اسرائیل مخالف ریلی میں اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے بعد فلسطینی عوام کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فلسطینی عوام آج بھی قابض اور نسل پرستانہ ریاست کے زیر سایہ زندگی گزار رہے ہیں۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی دبائو کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا موقف واضح کرے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور پریس کلب کے سامنے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عورت مارچ فورم، خدمت خلق موومنٹ اور پروگریسیو اسٹوڈنٹس کولیکیٹو کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ جس میں لاہور کی جامعات کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے مخصوص انداز میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ ریلی میں لاہور میں مقیم فلسطینی طلباء نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سماجی کارکن عمار علی جان نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے بعد فلسطینی عوام کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فلسطینی عوام آج بھی قابض اور نسل پرستانہ ریاست کے زیر سایہ زندگی گزار رہے ہیں۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی دبائو کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا موقف واضح کرے اور دیگر اسلامی ممالک بالخصوص او آئی سی کے رکن ممالک کو بھی مجبور کیا جائے کہ وہ اسرائیل کو منظور کرنے سے باز رہیں۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے اسرائیلی مصنوعات اور اس سے وابستہ کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 933998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/933998/لاہور-سول-سوسائٹی-کی-اسرائیل-مخالف-ریلی-فلسطینی-طلبہ-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org