QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات

23 May 2021 08:55

ملاقات میں فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر ہماری اور چین کی سوچ میں مماثلت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سلامتی کونسل کے صدر ایمبیسڈر ژانگ جُن سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر ہماری اور چین کی سوچ میں مماثلت ہے۔ ملاقات کے حوالے سے شاہ محمود نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ نے بھی فلسطین کے معاملے پر ہمارے مؤقف سے اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کا اعلان ہماری سفارتی کاوشوں کی کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے۔


خبر کا کوڈ: 934028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934028/شاہ-محمود-قریشی-کی-سلامتی-کونسل-کے-صدر-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org