QR CodeQR Code

پاکستان کو برطانوی کورونا وائرس کا سامنا ہے، فیصل سلطان

23 May 2021 09:01

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں کووِڈ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کورونا کی برطانوی قسم کا سامنا ہے۔ کورونا کی بھارتی قسم پاکستان میں اب تک نظر نہیں آئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں کووِڈ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں کورونا کی صورت حال بہتر اور سندھ خصوصاً کراچی میں خراب ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کین سائنو ویکسین کی خوراکیں جلد پاکستان میں بننا شروع ہو جائیں گی، لاکھوں خوراکیں میسر ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 934029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934029/پاکستان-کو-برطانوی-کورونا-وائرس-کا-سامنا-ہے-فیصل-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org