QR CodeQR Code

جی بی میں لاک ڈائون کا آخری روز، تعلیمی ادارے کل کھلیں گے

23 May 2021 10:48

صوبائی حکومت نے گلگت کی کشیدہ صورتحال اور کرونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر شہر میں چار روزہ لاک ڈائون نافذ کر دیا تھا۔ شہر میں دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں، میڈیکل سٹور اور اشیائے ضروریہ کی چند دکانیں کھلی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے کل یعنی پیر کے روز کھلیں گے۔ این سی او سی کے فیصلے کے تحت جی بی میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں کرونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ دوسری جانب گلگت میں لاک ڈائون کا آج آخری روز ہے۔ صوبائی حکومت نے گلگت کی کشیدہ صورتحال اور کرونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر شہر میں چار روزہ لاک ڈائون نافذ کر دیا تھا۔ گلگت شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری کشیدہ صورتحال کے بعد انتظامیہ نے لاک ڈائون کا اعلان کیا جو 19 مئی سے 23 مئی تک نافذ العمل ہے۔ شہر میں دکانیں اور مارکیٹیں مکمل بند ہیں تاہم میڈیکل سٹور اور اشیائے ضروریہ کی چند دکانیں کھلی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 934037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934037/جی-بی-میں-لاک-ڈائون-کا-ا-خری-روز-تعلیمی-ادارے-کل-کھلیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org