0
Sunday 23 May 2021 14:15

عمران خان معاشی بربادی کے بعد شوکت عزیز و مشرف کیطرح ملک سے باہر چلے جائینگے، بلاول

عمران خان معاشی بربادی کے بعد شوکت عزیز و مشرف کیطرح ملک سے باہر چلے جائینگے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر شوکت عزیز اور پرویز مشرف کی طرح ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو معاشی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا برا حال کر دیا، وہ ملک کو معاشی تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں، اگر عمران کو نہ روکا گیا تو وہ گھر گھر معاشی بدحالی کی ایسی آگ لگا دیں گے، جسے دہائیوں میں بجھایا نہ جا سکے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کی کابینہ سخت شرائط پر قرضے وصول کرکے کرپشن میں ملکی خزانے کا پیسہ اڑا رہی ہے، عمران خان معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر شوکت عزیز اور مشرف کی طرح ملک سے باہر چلے جائیں گے، انہیں اپنے معاشی جرائم پر ایک عام آدمی سے معافی مانگنا ہوگی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جرم صرف مہنگائی کرنا نہیں بلکہ مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کرنا بھی ہے، دوسروں پر الزامات لگانے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، پاکستان کے عوام ان کے معاشی جرائم پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 934066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش