0
Sunday 23 May 2021 17:27

اسرائیلی دھمکی کے جواب میں یحیی السنوار کی عوام میں آمد

اسرائیلی دھمکی کے جواب میں یحیی السنوار کی عوام میں آمد
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما یحیی السنوار غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے دی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کی دھمکی کے بعد عوام میں آ گئے جہاں انہوں نے صیہونی جارحیت کے خلاف غزہ کی سڑکوں پر منعقد ہونے والے عوامی احتجاج میں بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی دھمکی کے بعد یحیی السنوار سب سے پہلے القسام بریگیڈ کے کمانڈر شہید باسم عیسی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے خاندان سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ غزہ کے خلاف 12 روزہ صیہونی جارحیت کے بعد حماس کے مرکزی رہنما کی جانب سے عوامی اجتماع میں یہ پہلی حاضری ہے جبکہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی حالیہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی شہید باسم عیسی کو ان کے گھر پر ہوائی حملے کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔ دوسری طرف آج صبح ہی اسرائیلی وزیر جنگ بینی گینٹز نے اعلان کیا تھا کہ یحیی السنوار اور محمد الضیف ہنوز اسرائیل کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 934085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش