0
Sunday 21 Aug 2011 19:54

عوام کے مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، آفتاب شیر پاو

عوام کے مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، آفتاب شیر پاو
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شیر پاو کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل اور انھیں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لہٰذا حکومت اس ضمن میں اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دے۔ وہ تنگی کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ شرکائے وفد نے آفتاب شیر پاو کو علاقہ میں بجلی سے متعلق مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور زیم فیڈر کے حوالے شدید شکایات کیں، جس پر آفتاب شیر پاو نے پیسکو چیف سے اس مسئلے پر بات کی، تو انھوں نے مسئلے کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔
 آفتاب شیر پاو نے کہا کہ حکومت میں شامل جماعتوں نے الیکشن کے دوران عوام کو بجلی، سوئی گیس جیسی سہولتوں کی فراہمی اور بدامنی، لاقانونیت، مہنگائی و بے روزگاری اور قتل غارت گری کے خاتمے کی مد میں بلند و بانگ وعدے کئے لیکن ان مسائل کو حل کرنے کی بجائے عوام کو دیگر مختلف بحران میں دھکیل کر بے یار و مدد گار چھوڑ دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ آج ملک اور صوبہ خیبر پختونخوا میں باالخصوص تیزی سے بڑھتی ہوئی بدامنی، مہنگائی، سوئی گیس و بجلی کی عدم دستیابی، پٹرولیم مصنوعات اور آشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور یہ عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے ان حالات کا فوری سدباب کیا جا سکے اور امن عامہ پوری طرح بحال ہو اور اقتصادی حالات قابل برداشت ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 93409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش