QR CodeQR Code

اگر محاصرہ جاری رہا تو جارح اتحادی ممالک کو بھی نشانہ بنائینگے، یمن

23 May 2021 18:20

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں انصار اللہ یمن کے مرکزی رہنما نے جارح ممالک کو خبردار کیا ہے کہ انصار اللہ یمن ملکی محاصرے کے جاری رکھے جانے کیصورت میں جارح اتحادی ممالک کے حساس اہداف کو نشانہ بنائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثي نے اپنے ایک پیغام میں ملک پر مزید سعودی حملوں کے حوالے سے جارح ممالک کو خبردار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں انصار اللہ یمن کے مرکزی رہنما نے امریکہ کی جانب سے حال ہی میں 2 یمنی رہنماؤں پر پابندی عائد کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ پابندیاں ان مجاہدین کو ڈرا نہیں سکتیں۔ انہوں نے لکھا کہ اگر یمن کے خلاف ان (سعودی فوجی اتحاد) کا محاصرہ اور جارحیت جاری رہی تو ہو سکتا ہے کہ ہم ایسے حساس اہداف کو نشانہ بنائیں کہ جس کی بعض اتحادی ممالک کو توقع بھی نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 934092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934092/اگر-محاصرہ-جاری-رہا-جارح-اتحادی-ممالک-کو-بھی-نشانہ-بنائینگے-یمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org