0
Sunday 23 May 2021 20:30

ملتان، آئی ایس او ''شعبہ اسکائوٹنگ'' کا اجلاس، ملک بھر میں احساس مروت مہم چلانے کا اعلان 

ملتان، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کا مرکزی اجلاس المصطفیٰ ہاوس ملتان میں امامیہ اسکاوٹ گروپ لیڈر تنصیر مہدی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور سے علی رضا، فیصل آباد سے ناد علی، سکھر سے محمد کاظم، حیدرآباد سے سید افضال اور کراچی سے محمد میثم سمیت ملک کے دیگر شہروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس کے اختتام پہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں احساسِ مروت مہم چلائی جائے گی، جس کے تحت ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی پھول پیش کر کے عیادت کی جائے گی اور ہسپتالوں میں ویل چیئرز بھی عطیہ کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 934097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش