0
Sunday 23 May 2021 22:32

دہلی، لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک کی توسیع

دہلی، لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ دہلی کی حکومت نے ریاست میں مسلسل کم ہو رہے کورونا کیسز کو مزید تیزی سے کم کرنے کے مقصد سے اتوار کے روز لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 31 مئی کی صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج صحافیوں سے کہا کہ دہلی کے باشندوں کے مشورے پر وہ ایک ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کررہے ہیں۔ پیر کی صبح پانچ بجے لاک ڈاؤن ختم ہورہا تھا، لیکن اب یہ 31 مئی کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ انہوں نے دہلی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جیسے ابھی تک انہوں تعاون پیش کرتے ہوئےلاک ڈاؤن کی پیروی کی ہے، اسی طرح آگے بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کیسز کے کم ہونے کا سلسل جاری رہا تو ہم 31 مئی سے ان لاک کا عمل شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں سبھی کی ویکسینیشن کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، تاکہ ہم تیسری لہر کے خطرے سے بچ سکیں، پورے ملک میں ویکسین کی کمی ہے، پھر بھی ہماری پوری کوشش ہے کہ کہیں سے بھی دہلی کے عوام کے لئے ویکسین مل جائے۔ اس کے لئے ہمیں کتنا بھی بجٹ خرچ کرنا پڑے، ہم تیار ہیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ جب یہ لہر آئی تھی اور تیزی سے کیسز میں اضافہ ہورہا تھا، اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ پتہ نہیں یہ لہر کتنے دن جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 934103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش