QR CodeQR Code

سعودی عرب کیجانب سے حتمی حج پالیسی جاری نہیں ہوئی، پیر نورالحق قادری

23 May 2021 23:30

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج سے متعلق پھیلنے والی خبریں سعودی وزارت صحت کی سفارشات ہیں۔ ابھی تک حج پالیسی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس بات کا تعین نہیں ہوا ہے کہ عازمین کی تعداد کیا ہوگی اور ایس او پیز و دیگر احتیاطی تدابیر پر کیسے عمل کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حج پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حج پالیسی زیر گردش ہے، اس میں صداقت نہیں۔ سال دو ہزار اکیس کے حج پالیسی کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج سے متعلق پھیلنے والی خبریں سعودی وزارت صحت کی سفارشات ہیں۔ ابھی تک حج پالیسی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس بات کا تعین نہیں ہوا ہے کہ عازمین کی تعداد کیا ہوگی اور ایس او پیز اور دیگر احتیاطی تدابیر پر کیسے عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے سعودی وزیر حج و عمرہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور دو ہزار اکیس کے حج کی حتمی پالیسی اب تک تشکیل نہیں دی گئی ہے۔ کسی بھی پالیسی کے تشکیل کی صورت میں وزارت مذہبی امور عوام کو آگاہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، وہ اس حوالے سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو بھی اطمنان میں لے گی، التبہ تاحال ان کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 934123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934123/سعودی-عرب-کیجانب-سے-حتمی-حج-پالیسی-جاری-نہیں-ہوئی-پیر-نورالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org