0
Monday 24 May 2021 02:45

جون تک ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، شوکت ترین

جون تک ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، شوکت ترین
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جون تک ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، زیادہ تر شرائط پوری کر دی ہیں اور اب معاملہ زیادہ تر سیاسی رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں کیساتھ آئن لائن میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اس وقت ملک کا گروتھ ریٹ پانچ فیصد اور آئندہ سال چھ فیصد تک جاسکتا ہے، گروتھ ریٹ کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر کے محصولات بڑھنے تک حکومت مقروض رہےگی، ترسیلات زربڑھنے کی ایک بڑی وجہ وزیراعظم عمران خان پراعتماد ہے،پورے ملک سے پیسےجمع ہوتے ہیں اور پچاسی فیصدنو شہروں پرخرچ ہوجاتےہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ورچوئل گفتگو میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ا ین ایف سی کے درمیان دواہم چیزیں تھیں، پہلی یہ کہ اس وقت8.8فیصدجی ڈی پی تھاہم نےکہاتھایہ20فیصد جاناچاہئے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نےاس بارپاکستان کےساتھ سخت رویہ اپنایا، تنخواہ داروں پرٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجویز قبول نہیں کی، آئی ایم ایف کےساتھ اس تجویزپربات چیت جاری ہے۔ شوکت ترین نے ورچوئل گفتگو میں کہا کہ امیدہےاس بارجون میں ہم فیٹف سےنکل آئیں گے، ہم نےفیٹف سےنکلنےکیلئےتمام کنڈیشن پوری کردی ہیں، سبسڈی کوکم کرناہےزیادہ نہیں، ہم خسارےکوبڑھنےنہیں دیں گے، یہ سب کچھ وقت کیساتھ ساتھ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 934146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش