QR CodeQR Code

ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو وزیر اعظم کو پیش کروں گا، شاہ محمود

24 May 2021 10:29

امریکہ سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج فلسطینی اور کشمیری ڈیموگرافک تبدیلیوں سے پریشان ہیں، مسئلہ فلسطین کے حل تک مشرق وسطیٰ میں چنگاری سلگتی رہے گی اور مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ میرے ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو قیادت کو پیش کروں گا۔ امریکا سے وطن واپسی پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، آج فلسطینی اور کشمیری ڈیموگرافک تبدیلیوں سے پریشان ہیں، مسئلہ فلسطین کے حل تک مشرق وسطیٰ میں چنگاری سلگتی رہے گی اور مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہو گا، سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر پیش رفت کرنا ہوگی۔ اگر ہم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا تو پیش رفت ہو سکتی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جس مقصد کے لئے وزیر اعظم نے مجھے بھیجا اس میں کامیاب ہوا،ہمارا پہلا مقصد فلسطین میں سیزفائر کرانا تھا جو ہوگیا۔ اس کامیابی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے، وزیر اعظم مجھے مشن نہ دیتے تو یہ سب ممکن نہ ہوتا، میرے ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو قیادت کوپیش کروں گا، قیادت نے منظوری دی تو اس پر بھی عمل کرکے دکھاؤں گا۔


خبر کا کوڈ: 934175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934175/ذہن-میں-کشمیر-کے-حل-کا-خاکہ-ہے-جو-وزیر-اعظم-کو-پیش-کروں-گا-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org