QR CodeQR Code

پاراچنار، یوم علی ع کی مناسب سے کرم بھر کے 350 امام بارگاہوں میں مجالس خمسہ شروع

21 Aug 2011 12:10

اسلام ٹائمز: مولائے متقتان امیر المومنین امام علی ع کی شہادت کے سلسلے میں کرم ایجنسی کے تین سو پچاس سے زائد امام بارگاہوں میں 18 رمضان المبارک سے خمسہ مجالس کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جبکہ 21 رمضان المبارک کو امیر المومنین ع کی شہادت کے سلسلے میں تابوت و علم برآمد ہوکر عزاداران سینہ زنی کریں گے


پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر اور ملک کے دیگر حصوں کی طرح قبائلی علاقہ جات میں بھی شہادت امیر المومنین ع نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ کرم ایجنسی کے 350 پچاس سے زائد امام بارگاہوں میں خمسہ مجالس کا سلسلہ 18 رمضان سے شروع ہوچکا ہے۔ ان مجالس سے علمائے کرام اور ذاکرین سیرت امیر المومنین ع اور مصائب اہلبیت ع بیان کریں گے۔ شہادت مولائے متقتان امیر المومنین حضرت امام علی ع کے سلسلے میں سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی کرم ایجنسی کے 350 سے زیادہ امام بارگاہوں میں اٹھارہ رمضان سے خمسہ مجالس کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جبکہ شہادت امیر المومنین ع کے سلسلے میں 21 رمضان المبارک کو تابوت اور علم برآمد ہو کر عزاداران سینہ زنی کریں گے۔ 21 رمضان کا سب سے بڑا اجتماع پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوگا جس میں ہزاروں عزادر شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 93420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/93420/پاراچنار-یوم-علی-ع-کی-مناسب-سے-کرم-بھر-کے-350-امام-بارگاہوں-میں-مجالس-خمسہ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org