0
Monday 24 May 2021 16:04

ہزاروں احتجاجی کسان دہلی کیلئے روانہ، احتجاج میں پھر شدت

ہزاروں احتجاجی کسان دہلی کیلئے روانہ، احتجاج میں پھر شدت
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے پھوٹ پڑنے کے بعد میڈیا نے بھلے ہی کسانوں کو نظرانداز کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہو کہ دہلی کی سرحدوں پر کوئی احتجاج ہوہی نہیں رہا ہے مگر کسان اپنی جدوجہد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ بدھ کو دہلی کی سرحدوں پر ان کے احتجاج کو 9 ماہ مکمل ہوں گے۔ اس دن کو کسانوں نے یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ یوم سیاہ میں شرکت کے لئے پنجاب اور ہریانہ ریاستوں سے جہاں ہزاروں کی تعداد میں کسانوں نے دہلی کی طرف کوچ کردیا ہے۔ وہیں دوسری جانب کانگریس سمیت ملک کی 12 کلیدی اپوزیشن پارٹیوں نے بھی یوم سیاہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ہریانہ کے کرنال سے کسانوں کی بڑی تعداد دہلی کیلئے روانہ ہوئی ہے۔ دوسری طرف پنجاب کے سنگرور اور دیگر علاقوں سے بھی کسان مظاہرین کے دہلی کی طرف روانہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہریانہ سے روانہ ہونے والے کسان سنگھو بارڈر پہنچیں گے۔ کسان لیڈروں کے مطابق بدھ تک ہزاروں کی تعداد میں کسان مظاہرہ گاہوں پر پہنچ جائیں گے۔ کسانوں نے ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت بحال کرنے کی مانگ کی ہے مگر حکومت کی جانب سے سرد مہری کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ کسان مزید جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 934234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش