QR CodeQR Code

لاہور، یو ایم ٹی کا فلسطینی عوام کیلئے ایک لاکھ امریکی ڈالر امداد کا اعلان

24 May 2021 18:00

یو ایم ٹی کے صدر کی فلسطین کے پاکستان میں سفیر سے ملاقات، ابراہیم حسن مراد نے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کیخلاف اسرائیلی دہشت گردی کے مقابلہ میں فلسطینی عوام کے مضبوط حوصلے اور قربانیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اسرائیلی حملہ آور قوتوں کے ذریعے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات پر بلااشتعال بمباری کی مذمت بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایل ایم ٹرسٹ اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالجیز کے صدر ابراہیم حسین مراد نے فلسطینی نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم کیلئے ایک لاکھ امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ ابراہیم حسن مراد نے اسلام آباد میں فلسطینی سفیر جلال احمد ربیع سے ملاقات میں امداد کا اعلان کیا۔ ابراہیم حسن مراد نے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کیخلاف اسرائیلی دہشت گردی کے مقابلہ میں فلسطینی عوام کے مضبوط حوصلے اور قربانیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اسرائیلی حملہ آور قوتوں کے ذریعے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات پر بلااشتعال بمباری کی مذمت بھی کی۔ انہوں نے اسرائیل کے ذریعہ جنگی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ فلسطینیوں کی انتھک جدوجہد انہیں حتمی فتح سے ہمکنار کرے گی۔ ابراہیم حسن مراد نے فلسطین کے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ امریکی ڈالر کے عطیہ کے علاوہ انہوں نے فلسطین کے سفیر کو یقین دلایا کہ یو ایم ٹی فلسطین سے آنیوالے طلباء اور اساتذہ کو اعلی تعلیم، تحقیق اور ملازمت کیلئے بھی مواقع فراہم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 934266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/934266/لاہور-یو-ایم-ٹی-کا-فلسطینی-عوام-کیلئے-ایک-لاکھ-امریکی-ڈالر-امداد-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org